5 اپریل 2017 - 14:25
سنگاپور کے وزیر مملکت برائے دفاع اور خارجہ کا دورہ ایران

سنگاپور کے وزیر مملکت برائے دفاعی اور خارجہ امور ' محمد مالکی عثمان ' سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے جہاں وہ نائب ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی توسیع پر تبادلہ خیال کیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سنگاپور کے وزیر مملکت برائے دفاعی اور خارجہ امور ' محمد مالکی عثمان ' سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے جہاں وہ نائب ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی توسیع پر تبادلہ خیال کیا.

اس ملاقات كے دوران نائب ايراني وزير خارجہ ' مرتضي سرمدي ' نے جوہري معاہدے كے مثبت اثرات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ پابنديوں كے خاتمے كے ساتھ اسلامي جمہوريہ ايران اور سنگاپور كے درميان كثير الجہتي سميت اقتصادي اور تجارتي تعلقات كو فروغ دينے كے سنہري مواقع ميسر ہوئے ہيں.

انہوں نے كہا كہ عالمي جوہري معاہدے كے بعد كئي غير ملكي كمپنيوں ايران ميں سرمايہ كاري كے لئے تيار ہيں اور سنگاپور كي كمپنيوں توانائي شعبے ميں سرمايہ كاري كرسكتے ہيں.

سرمدي نے كہا كہ ايراني حكام سنگاپور كے ساتھ دوطرفہ تعلقات بڑھانے كے خير مقدم كرتے ہيں اور اقتصادي تعلقات كو فروغ دينے كے لئے بينكاري تعلقات كي توسيع دينا نہايت اہم ہے.

محمد مالكي عثمان نے بھي كہا كہ دونوں ممالك كے درميان اقتصادي، ثقافتي، فني، تعليمي اور اساتذہ اور طلبا كے تبادلوں كے حوالے سے دوطرفہ تعلقات كو فروغ دينا ضروري ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲